ہری کرشنا ویلفیئر کے زیر اہتمام چارغریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی

ڈیڑھ لاکھ کا جہیزدیاگیا ‘دعوت کا بھی اہتمام ‘اب تک ایک سال میں 12غریب جوڑوں کی شادی کرائی گئی ہے

جمعرات 16 مارچ 2017 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ہری کرشنا ویلفیئر کی جانب سے چارغریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی ڈیڑھ لاکھ کا جہیزدیاگیا دعوت کا بھی اہتمام اب تک ایک سال میں 12غریب جوڑوں کی شادی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

امیت کمار تفصیلات کے مطابق ہری کرشنا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جیکب آبادکے پنچائتی ہال میں چار غریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیاگیا فی جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ کا جہیزبھی دیاگیا جس میں فرج ،واشنگ مشین اورضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں اس موقع پر دعوت طعام کا بھی اہتمام کیاگیا اس سلسلے میں ہری کرشنا ویلفیئر کے امیت کمار چھابڑیا،پردیپ سیتلانی ،پرتیش پریانی اور جیٹھانندنے بتایاکہ اس سے قبل 12غریب ہندوجوڑوں کی اجتماعی شادی کراچکے ہیں جہیزمیں فی جوڑے کو ضرورت کی57ایٹم دیے گئے ہیں ہماری تنظیم کے ڈھائی سو کے قریب ممبر ہیں جو ہرماہ چندہ دیتے ہیں جس کے تحت فلاحی کام کررہے ہیں ا میت کمارنے بتایاکہ ایک نجی اسکول سے معاہدہ کیاہے جس کے تحت 225غریب بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ وردیاں ،کتابیں اور جوتے بھی دیے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جیکب آبادمیں مفت ایمبولینس سروس ،بچیوں کو اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کے لیے ہنری تربیت ،نوجوانوں کو روزگاردلانے کے پروگرام شامل ہیں اس بار چارجوڑوں کی شادی کرائی ہے اور دعوت کابھی اہتمام کیاگیاہے جس میں ہر لڑکی کے 60,60مہمان سمیت 250ممبران نے شرکت کرکے انہیں یہ احساس دلایاہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اوران کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں یہ ہمارا تیسراپروگرام ہے ہم نے تنظیم کو رجسٹرڈ بھی کرایاہے فلاح وبہبودکایہ کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں