جیکب آباد‘ پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 22ویں یوم عہد وفاکی تقریب

جمعرات 16 مارچ 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 22ویں یوم عہد وفاکی تقریب تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو،یوتھ ،سپاف ضلع جیکب آبادکی جانب سے 22ویں یوم عہد وفا کی تقریب کا ضلعی دفتر پر انعقاد کیاگیا جس میں ضلعی صدر ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسو،عباس رند،نورمحمد منجھو،انعام شاہ ،منظور بھٹو ،نظیر لاشاری ،ذوالفقار رنداوردیگر نے کیک کاٹا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھٹو خاندان کے فکری فلسفے کے وارث ہیں جس کا ہم ہرطریقے سے تحفظ کریں گے پارٹی کے ہر حکم پر سرتسلیم خم کریں گے انشاء اللہ شہید بھٹو کا مشن پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر 22مارچ سے ضلع اور تمام تعلقوں میں مردم شماری کے حوالے سے مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں