جیکب آباد،ایکسائز پولیس کی کارروائی رکشہ سے شراب کے دس کارٹن برآمد ،تین ملزمان گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 17:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ایکسائز پولیس کی کارروائی رکشہ سے شراب کے دس کارٹن برآمد تین گرفتار لین دین کے بعد دوآزاد تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس کی جانب سے قریشی پٹرول پمپ کے قریب تلاشی کے دوران بلوچستان سے آنے والے رکشہ سے دس شراب کے کارٹن سمیت تین افراد کو گرفتارکرلیا ذرائع کے مطابق دوافراد کو لین دین کے بعد آزاد کیاگیا جبکہ سامان کی بندربانٹ کی گئی رابطہ کرنے پر ایکسائز پولیس کے محمد ہاشم عاربانی نے بتایاکہ رکشہ نمبر D13/19550سے چار کارٹن برآمد کرکے ایک ملزم رجب علی سندیلوکو گرفتارکیاہے جس کا مقدمہ بھی درج کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں