جیکب آبادپولیس کی بڑی کاروائی چارمن چرس برآمد تین ملزمان گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 18:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)جیکب آبادپولیس کی بڑی کاروائی چارمن چرس برآمد تین ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق اے ایس پی بابر علی ڈی ایس پی نظر محمد کھوسو نے شمبے شاہ چیک پوسٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سند ھ بلوچستان سرحد پر سخت نگرانی کرکے غیر ملکی سامان سمیت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہرروز پولیس کاروائی میں غیر ملکی سامان پکڑاجارہاہے اور اسمگلنگ پرکافی ضابطہ آگیاہے گزشتہ روز صدر تھانہ کے انسپکٹر ایازاحمد پٹھان اور سب انسپکٹر اشتیاق احمد پٹھان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر بائی پاس پر شمبے شاہ چوکی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ہنڈا کارنمبر AQA566 کے خفیہ خانوں سے چار من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان فیروزلانگو ،عابد حسین لانگو اورعلی احمد بادینی بروہی کو گرفتارکرلیاہے گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف صدر تھانہ پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ برآمد کی گئی چرس کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں