جیکب آباد:قوم پانامہ لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے، نثار احمد کھوڑو

صادق اور امین کے فیصلے پر عدالتوں نے تاخیر کردی ہے،قوم نے امید لگانا کم کردی ہے،صدر پیپلزپارٹی سندھ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑونے کہاہے کہ قوم پانامہ لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے صادق اور امین کے فیصلے پر عدالتوں نے تاخیر کردی ہے قوم نے عدالتوں سے امید لگانا کم کردی ہے، پانامہ کیس میں نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ،بدنیت وفاقی حکومت غیر شفاف مردم شماری کرنا چاہتی ہے گھروں اور لوگوں کی گنتی شفاف طریقے سے نہ کی گئی تو نتیجے قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈیژن کے اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، امتیاز شیخ، میر گل محمد جکھرانی، توقیر فاطمہ بھٹو، میر لیاقت علی لاشاری ، میر زیب خان پہنور، ڈاکٹرسہراب سرکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ جس طریقے سے مردم شماری ہورہی ہے اس کو آخر میں کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا ،انہوںنے کہاکہ ہر بلاک کی کل آباد ی مرد وخواتین کی تعداد کے متعلق ہر عام آدمی کومعلومات فراہم کئے جائیں تاکہ مردم شماری کاعمل صاف اورشفاف ہوسکے ،پتہ نہیں کیوں مردم شماری کے عمل کو خفیہ رکھا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مردم شماری مہم میں ہر گھر اور ہر فرد کو گنتی میں شامل کرائیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پانامہ لیکس کے فیصلے کی منتظر ہے،عدالت پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کے امین اورصادق کے متعلق تشریح کرنے اور پانامہ کا محفوظ کیاگیا فیصلہ بتانے میں اورکتنی دیرلگائے گی،پانامہ کیس میں نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے ہیں،اوروفاقی حکومت امین اورصاد ق کی شق کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم لانے کی کوششوں میں ہے پرہم ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی بھرپورطریقے سے منانے اور گڑھی خدابخش بھٹومیں ایک بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس سے پارٹی قیادت اور چاروں صوبوں کے رہنماء خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں