جیکب آباد:مقامی وڈیر ے نے قصبہ مددپور کی جامعہ مسجد کے بیت الخلاء اور غسل خانے مسمارکردیئے

جمعرات 23 مارچ 2017 19:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء)جیکب آبادکے قریب قصبہ مددپور کی جامعہ مسجد کے بیت الخلاء اور غسل خانے کو مقامی وڈیر ے نے مسمارکردیا ،جے یوآئی کااحتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قریب قصبہ مددپورکی جامعہ مسجد کے بیت الخلاء اورغسل خانے کو مقامی وڈیرے کی جانب سے مسمار کرنے کے خلاف جے یوآئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماداللہ انصاری ،مولانا عابد ابڑونے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مددپور کی جامعہ مسجد کے بیت الخلاء اورغسل خانے کو سابق ایم پی اے میر نصیر خان کھوسو کے بیٹے محفوظ کھوسونے مسمارکردیاہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ واقع کا مقدمہ درج کرکے ملوث شخص کو گرفتارکیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں