جیکب آباد‘بلدیاتی اداروں کی خالی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں

جمعرات 23 مارچ 2017 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)جیکب آباد ضلع میںبلدیاتی اداروں کی خالی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جس کے لیے 23امیداوروں نے رٹرننگ افسران کے پاس نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں یوسی شیرانپور کے وارڈ 1کے جنرل ممبر کے لیے جے یوآئی کے احمد الدین اورشہبازلاشار ی،بلدیہ ٹھل کے وارڈ 5کے لیے صدام حسین کھوسو ،رمیش لعل ،حبیب الرحمن ،اندر لعل ،غلام حسین کنڈرانی سمیت 8امیدوار میدان میں اترے ہیں یوسی لوگی کے ضلع ممبر کے لیے عبدالقادر کھوسو،وسیم سیف ،میر محمد پناہ ،عبدالواحد،عادل عثمان ،عابد حسین جکھرانی ،منظور کھوسو،یوسی بلوچ آباد کے ضلع ممبر کے لیے محمد بخش ،رشید احمد کیہر ،شاہنوازکیہر ،گلزار احمد ،سکندر علی کھوسو،امام بخش اور یوسی گڑھی چنڈ کے ضلع ممبر کے لیے کامران خان پہنور ،چنگیز خان پہنور ،محمد عثمان پہنور ،کریم بخش نے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں علاوہ ازیںجیکب آبادکی 9یونین کونسلزمیں اقلیت کی مخصوص نشست جبکہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جیکب آباد میں عورت کی دومخصوص نشستیں بھی خالی ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں