سینکڑوں اسکول زبوں حالی کا شکار ،فرنیچر سے محروم

جمعرات 23 مارچ 2017 21:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)جیکب آبادمیں سینکڑوں اسکول زبوں حالی کا شکار ،فرنیچر سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادضلع کے سینکڑوں اسکول زبوں حالی کاشکارہیں، سینکڑوں کی تعداد میں اسکولوں کی عمارتیں مکمل طورپر خستہ حال ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع ہونے کا امکان ہے جبکہ ضلع کے سینکڑوں اسکولوں میں فرنیچر کی قلت ہے گڑھی خیرو کے گورنمنٹ بوائز حاجی عبدالکریم بروہی پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوچکی ہے اوراسکول میں فرنیچر بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے معصوم بچے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں ،سماجی تنظیموں کے رہنمائوں عبدالرحمن آفریدی ،زاہد حسین رند، سید وسیم عباس،رضا پٹھان ،آصف لاشاری ،نصیر سرکی اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت اسکولوں میں سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ضلع میں سینکڑوں ایسے اسکول ہیں جن کی نہ تو عمارتیں ہیں اور نہ ہی ان میں فرنیچر جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ زبوں حال عمارتوں کو تعمیر کرکے فرنیچر فراہم کیاجائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں