بلدیہ جیکب آبادکا نیاقانون ملازمین کی حاضری صبح کے بجائے سہ پہر کو لی جانے لگی

پیر 3 اپریل 2017 18:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)بلدیہ جیکب آبادکا نیاقانون ملازمین کی حاضری صبح کے بجائے سہ پہر کو لی جانے لگی پہلے دن بائیومیٹرک مشین خراب تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک کانظام متعارف کرایاگیاہے اس حوالے سے بلدیہ جیکب آبادمیں بھی بائیومیٹرک مشین پہنچنے کے بعد ملازمین کی حاضری لینے کا سلسلہ شروع کیاگیاہے پر بلدیہ جیکب آبادمیں حاضری کا نیاقانون بنایاگیاہے ملازمین کی حاضری صبح کے بجائے سہ پہر دوبجے لی جارہی ہے اور ہرشعبے کی مختلف تاریخوں پر حاضری لینے کا وقت مقررکیاگیاہے ایسے عمل سے ملازمین کی حاضری غیر یقینی نظر آرہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی بلدیہ جیکب آبادکی جانب سے رائیگاں کیاجارہاہے ملازمین کی بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لینے کاآغاز 20فروری کوچیئر مین میونسپل کمیٹی جیکب آباد عباس جکھرانی کی نگرانی میں شروع کیاگیا اورپہلے ہی دن بائیومیٹرک مشین خراب ہوگئی اورپھر ڈیڑھ ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ ملازمین کی بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لی جارہی ہے بلدیہ جیکب آبادکے تمام شعبوں کے ملازمین کی حاضری الگ الگ تاریخوں میں لینے کے بجائے بیک وقت اور صبح لی جائے تو یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ملازمین کے ڈیوٹی کے پابند ہوجائیں گے بصورت دیگر ایساہوتا نظر نہیں آرہا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں