جیکب آباد،تھانہ تاجو دیرو میں پولیس کی کارروائی،پولیس نے چوری کیے گئے 195 مویشی برآمد کر لیے

منگل 4 اپریل 2017 23:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) تھانہ تاجو دیرو میں پولیس کی کارروائی،پولیس نے چوری کیے گئے 195 مویشی برآمد کر لیے جن کی قیمت 30 لاکھ 55 ہزار ہے، پولیس مقابلے میں ایک چور پسٹل سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ڈی ایس پی جھانپور، ایس ایچ او تھانہ تاجو دیرو نے خفیہ اطلاع پر شیرانپور کہ قریب گاؤں ساون لاشاری میں کارروائی کر تے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد کچھ روز قبل تھانہ تاجو دیرو کی حدود سے چوری کی ہوئی 27 بھیڑیں اور دیگر89 چوری کیئے ہوئے مویشی جن میں بھینسیں اور گائے شامل ہیں جن کی قیمت تیرہ لاکھ پندرہ ہزار روپے ہے بر آمد کر لی ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی جھانپور، ایس ایچ او تھانہ تاجو دیرو نے بیگاری سیف پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد چوری کے کیس میں مطلوب ملزم مراد علی عرف مرادو مارفانی کو ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اورچوری کی ہوئی 50 عدد بھیڑیں 8 عدد بکریاں 7 گائے 14 بھینسیں جن کی قیمت 17 لاکھ چالیس ہزار بتائی جارہی ہے برآمد کر لیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں