جیکب آباد, 15سال سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کا ہنری اسکول بند نکاسی آب کے پانی میں ڈوب گیا ،بند آفس پر چاررکنی عملہ مقرر

بدھ 5 اپریل 2017 19:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) جیکب آبادمیں 15سال سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کا ہنری اسکول بند نکاسی آب کے پانی میں ڈوب گیا ،بند آفس پر چاررکنی عملہ مقرر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیںسندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا ہنری اسکول گزشتہ 15سالوں سے بند پڑاہے اسکول اوردفتر سیوریج کے پانی میں ڈوباہواہے اس صورتحال میں جیکب آباد کی بچیاں ہنری تعلیم اورتربیت سے محروم ہیں 15سال بعدسندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ ریجن کو جیکب آبادمیں ہنری اسکول کا خیال آگیا اور 30مارچ کو ایک لیٹر کے ذریعے تین کلر ک اور ایک چوکیدار کا عملہ مقررکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد تعینات عملہ سیوریج میں ڈوبے ہنری اسکول پہنچاتو دفتر کی حالت دیکھ کر پریشان ہوگیا اس موقع پر سندھ سمال انڈسٹریز کے مقرر کلرک نواب احمد ،عبدالقیوم اورجاویدنے بتایاکہ دفترمیں بڑے عرصے سے جمع سیوریج کے پانی سے عمارت بھی زبوں حال ہوگئی ہے اورکسی بھی وقت گرسکتی ہے افسران نے کہاہے کہ پانی نکلواکر کام شروع کریںجو ممکن نظر نہیں آتا دوسری جانب سند ھ سمال انڈسٹریز کے ضلع افسر عبیداللہ سومرونے رابطہ کرنے پربتایاکہ ہینڈی کرافٹ وومین سینٹر پر قبضہ تھا جو ختم کرایاہے عملہ اس لیے مقررکیاہے تاکہ ادارے کو فعال کیاجائے سیوریج کاپانی نکالنے کے بعد عمارت کی مرمت کی جائے گی جس کے بعد ہنری اسکول کوشروع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں