جیکب آباد ،تیزرفتار ٹرک نے تین موٹرسائیکل سواروںکو روند ڈالا ایک جاں بحق،2زخمی

جمعرات 6 اپریل 2017 16:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) جیکب آباد تیزرفتار ٹرک نے تین موٹرسائیکل سواروںکو روند ڈالا ایک جاں بحق دوزخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سی این جی پمپ کے قریب تیزرفتارٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان بلال گولوموقع پر ہلاک ہوگیا جس کا جسم دوحصوں میں تقسیم ہوگیا جبکہ دوساتھی فیاض گولواور عامر چنہ شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشنا ک حالت میں سول اسپتال لے جایاگیالیکن تشویشناک صورتحال پیش نظر دونوں کو لاڑکانہ منتقل کیاگیا پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں