جیکب آباد: میونسپل انتظامیہ مکمل طورپرناکام

شہرکے معروف سڑکیں سیوریج کے پانی کے حوالے ،ہر طر ف گندگی کے ڈھیر طالب علموں ،نمازیوں ،خواتین اوردیگر شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

جمعرات 6 اپریل 2017 18:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) جیکب آباد میں میونسپل انتظامیہ مکمل طورپرناکام شہرکے معروف سڑکیں سیوریج کے پانی کے حوالے ،ہر طر ف گندگی کے ڈھیر طالب علموں ،نمازیوں ،خواتین اوردیگر شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میونسپل کمیٹی جنہوں نے صفائی کے نظام کو نساسک کے حوالے کیاتھا جنہوںنے بھی جیکب آبادمیں صفائی کے انتظامات کو بہتر نہ بناسکی جس کے باعث ان کا ٹھیکہ ختم کرکے میونسپل عملہ اپنے ذمہ لیا لیکن میونسپل انتظامیہ خود بھی شہرمیں صفائی ،ستھرائی کا بہتر انتظامات نہ کرسکی ہر طر ف گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے جیکب آبادکے سابق ایم پی اے سردارمقیم خان کھوسو کی گلی بھی گندگی سے بھری ہوئی ہے جس کے باعث وہاں سے خواتین ،مریض ،نمازی اور طالب علم کا گزرنا محال ہوگیاہے اس طرح جیکب آبادکا نمائش گرائونڈ روڈ کا سیوریج کا بڑا نالہ آئے دن ابل پڑتاہے جس سے نالے کا گنداپانی روڈ اورگھروں میں داخل ہوجاتاہے پانی اتنا زیادہ ہوتاہے کہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرتاہے شکایات کے باوجود میونسپل عملہ نہ اس پر توجہ دیتاہے اورنہ ہی پانی نکالنے کے لیے اقدامات کرتاہے سیوریج کا یہ پانی نہ صرف سڑک پرکھڑاہوتاہے بلکہ نیشنل بینک ،شکارپورناکہ ،جیم خانہ اور گردونواح کے گھروں میں داخل ہوجاتاہے اس سے نہ صرف بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے بلکہ آنے جانے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کوئی صفائی کی طرف توجہ نہیں حالانکہ صفائی عملہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہے لیکن رشوت کے عیوض صفائی عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ صفائی عملے میں سفید پوش بھی شامل ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں امید تھی کہ منتخب ہونے والے چیئر مین اورکونسلر جیکب آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کریں گے لیکن وہ صرف خیال ہی رہا منتخب چیئرمین اور کونسلر اپنی آفیس میں تو دکھائی دیتے ہیں لیکن شہر میں کبھی دورہ نہیں کیا اورنہ ہی صفائی کی طرف توجہ دی شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ جیکب آبادکو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرائی کے لیے میونسپل انتظامیہ کے بجائے خود اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں