جیکب آباد ، اغوا ء ہونے والے دو مغوی بچے بازیاب نہ ہوسکے، ورثہ اور تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہر

پیر 10 اپریل 2017 23:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) جیکب آباد سے اغوا ء ہونے والے دو مغوی بچے بازیاب نہ ہوسکے، ورثہ اور شہری تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے 12روز قبل لاپتہ ہونے والے دو بچوں عمر قریشی اور اویس سیال کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ اور شہر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس مغوی بچوں کے ورثہ آفتاب قریشی، سعید احمد سیال، وارڈ ممبر ہارون رشید سومرو، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، جے یو آئی کے حافظ میر محمد بنگلانی، ایس ٹی پی کے نظام مستوئی، جماعت اسلامی کے اعجاز میمن، علی محمد عوامی پارٹی کے دلمراد لاشاری، پی ٹی آئی کے راز خان پٹھان اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا ،مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف سخت نعریبازی کی، مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی اس موقع پر مظاہرین سے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12روز گذرنے کے باوجود پولیس بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ایس ایس پی صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کوجلد بازیاب نہیں کرایا گیا تو شٹر بند ہڑتال کی جائے گی، اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف 12اپریل سے صرافہ بازار چوک پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی جائے گی اور بچوں کی بازیابی تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں