ملک کو لوٹنے کے لیے حکمرانوں کا کٹھ جوڑ بنا ہوا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

کرپٹ سیاستدان ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کا عمران خان نے گھیرا تنگ کردیا ہے، صدر تحریک انصاف سندھ

منگل 11 اپریل 2017 22:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے کے لیے حکمرانوں کا کٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور کرپٹ سیاستدان ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کا عمران خان نے گھیرا تنگ کردیا ہے، سندھ کے حالات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،سندھ کی عوام کئی مسائل کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ 25ہزار کا مقروض ہے کیوں کہ یہاں کے حکمرانوں نے ملک کے خزانے کو لوٹ کر اپنے بیرون ملک کے اکاؤنٹس میں جمع کرکے آف شور کمپنیاں بنا لی ہے عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کو سپریم کورٹ پہنچا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے نامعلوم افراد کا نام لیا جاتا تھا مگرعمران خان نے پوری قوم کو بتا دیا کہ نامعلوم کوئی اور نہیں الطاف حسین ہے وہی پورے کراچی میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوٹ مار جاری ہے عوام بنیادی مسائل کا شکار ہے عوام اب تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی کے لیے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جلسے سے میر راجہ خان جکھرانی، صدام حسین کھوسو، آصف علی بگٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں