جیکب آباد،وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،

جلسہ گاہ میں پنڈال لگا دیا گیا، 20ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی

بدھ 12 اپریل 2017 22:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، جلسہ گاہ میں پنڈال لگا دیا گیا، 20ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 14اپریل کوجیکب آباد میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور نمائش گراؤنڈ میں قائم جلسہ گاہ میں پنڈال لگا دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق پنڈال میں20ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی اورعلاقے کے خاص عمائدین کے لیے ایک ہزار صوفے رکھے جائیں گے، وزیر اعظم کے جلسے میں 40بائے 25فٹ کا اسٹیج بنایا جارہا ہے اور اسٹیج پر 30افرادکے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خصوصی طیارے میں جیکب آباد ائیر بیس پہنچیں گے اور امکان ہے کہ وہ ڈھائی بجے جمعہ نماز ائیربیس میں ہی ادا کریں گے جس کے ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور 4بجے ان کو جلسہ گاہ لایا جائے گا، وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر ان کی گذر گاہوں کی صفائی اور ان کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی صحافیوں کو پاس جاری کئے گئے ہیںجس پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی گذر گاہوں پر موجود دوکانوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں