جیکب آباد،سورج نے تیور دکھا دئیے، درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، لوگ گھروں میں محصور

بدھ 12 اپریل 2017 22:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) جیکب آباد میں سورج نے تیور دکھا دئیے، درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بد ھ کے روز گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز جیکب آباد میں گرمی کا درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ، شدید گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ، گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ اسٹرک کیمپ قائم نہیں کی گئی ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد میں فوری طور پر ہیٹ اسٹرک کیمپ قائم کئے جائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں