جیکب آباد کی عوام سے کیے گئے اہم وعدے پورے نہ ہوئے ،عوام میں مایوسی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء)جیکب آباد کی عوام سے کیے گئے اہم وعدے پورے نہ ہوئے عوام میں مایوسی پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی عوام کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے جیکب آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیاگیاتھا اور اس حوالے سے مسلم لیگ نواز کی مقامی قیادت نے بھی شہریوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وزیر اعظم کے جلسے میںآئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کااعلان کیاجائے گامگر وزیراعظم کی جانب سے یونیورسٹی کا اعلان نہ کرنے کے باعث جلسے میں شریک نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل گئی اورنوجوانوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے ساتھ جو وعدے کے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے فی الفور جیکب آباد کی عوام کو آئی ٹی یونیورسٹی سمیت ٹھل اورگڑھی خیرو تحصیل میں گرلزکالج کے قیام کا اعلان کیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں