جیکب آباد،پولیس کی تلاشی کے بہانے عوام کے جیبوں کی صفائی

وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کرنے والوں کی جیب سے ساراسامان نکال لیا

جمعہ 14 اپریل 2017 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) پولیس کی تلاشی کے بہانے عوام کے جیبوں کی صفائی وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کرنے والوں کی جیب سے ساراسامان نکال لیا تفصیلات کے مطابق نمائش گرائونڈ میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے جلسہ عام کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے بہانے ان کی جیبوں پر ہاتھ صاف کیاگیا اور جیب سے سگریٹ ،نسوار اوردیگر ساراسامان نکال لیاگیا منور علی نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے جیب سے پیسے بھی نکال لیے ہیں اورکہاکہ سیکورٹی کی وجہ سے ایساکیاجارہاہے واپسی پر ساراسامان واپس کیاجائے گا لیکن ایسانہیں ہوا پولیس نے کئی لوگو ںکی جیب سے نکالاگیاسامان گم کردیا یہ سراسرزیادتی ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں