جیکب آباد: جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس

سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد، پینے اور زرعی پانی کی قلت،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج

بدھ 19 اپریل 2017 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد، پینے اور زرعی پانی کی قلت،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوئی، جس میں نامور علماء کرام مولانا عبدالجبار حیدری، مفتی سید حبیب اللہ شاہ، مولانا غلام مصطفی برڑو، مولانا عبدالجبار رند، مولانا محمد حسن قریشی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت المصطفیٰ ﷺ پر عمل کرکے انسان اپنی زندگی سنوار سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام پر عمل کرکے انسان کو سکون حاصل ہوتا ہے ، اسلام امن پسند دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ،علاوہ ازیں جے یو آئی تحصیل جیکب آباد کی عاملہ کااجلاس مولانا عبدالجبار رند کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر اے جی انصاری ،حاجی عباس بنگلانی، مولانا عابد ابڑو، حافظ عبدالغفار جکھرانی ،حافظ احسان چاچڑ اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں پینے اور زرعی پانی کی قلت ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت ہے شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ زرعی پانی کی قلت کی وجہ سے آباد گار سخت پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا کو ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں