جیکب آباد: 10سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی فضیلہ سرکی کی عدم بازیابی کے خلاف عوامی پارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ ، بھوک ہڑتال

بدھ 19 اپریل 2017 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) جیکب آباد سے 10سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی فضیلہ سرکی کی عدم بازیابی کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے 10سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی فضیلہ سرکی کی عدم بازیابی کے خلاف گذشتہ روز علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی جلوس چیئرمین دلمراد لاشاری، حسین بخش بروہی، لالا رسول بخش پٹھان، بابل جان لہڑی، معشوق لاشاری، کاشف شیخ، شاہد لاشاری، بلاول دستی، ساجد بھنگر، علی حسن بروہی، صوبدار لاشاری، عابد حسین اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور فضیلہ سرکی کی عدم بازیابی کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دو گھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضیلہ سرکی کو پولیس 10سال گذرنے کے باوجود بازیاب کرانے کے لیے ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ جلد بچی کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں