جیکب آباد‘ محلہ غریب آباد کے رہائشی 10روزسے گیس سے محروم ‘سخت پریشانی کا سامنا

بدھ 19 اپریل 2017 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) دس روزسے غریب آبادمحلے کے مکین گیس کی فراہمی سے محروم سخت پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے غریب آباد محلہ کے مکین دس روزسے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں اس سلسلے میں عبدالرشید میمن ،اعجازاحمد اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیاگیا دوردرجن سے زائد گھر گیس کی فراہمی سے محروم ہیں طعام کی تیاری ایک مسئلہ بن گیاہے اگر گیس کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو احتجاج پرمجبورہوجائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں