جیکب آباد،ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپیوں کی کرپشن، نیب میں داخل درخواست کو ایک سال مکمل

کوئی کارروائی نہ ہوسکی، درخواست گذار کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعرات 20 اپریل 2017 18:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپیوں کی کرپشن کے متعلق نیب میں داخل درخواست کو ایک سال مکمل، کوئی کارروائی نہ ہوسکی، درخواست گذار کا پریس کلب کے سامنے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپیوں کی کرپشن کے متعلق نیب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں میں داخل کی گئی درخواستوں کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہے، جیکب آباد کے نورواہ پیکج کے 46کروڑ ، ہیرو شاخ کی مرمت کے لیے 18لاکھ روپے، ٹھل تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی پیکج 24کروڑ سمیت شہید بینظیر بھٹو پبلک پارک، بحریہ کالج میں تعمیر ہونے والے ہاسٹل، ڈرینج اسکیم سمیت دیگر اربوں روپے کے منصوبوں میں کروڑوں روپیوں کی کرپشن کے متعلق سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو کی جانب سے کرپشن کے شواہد سمیت داخل کی گئی درخواستوں کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے تحقیقاتی اداروں میں کرپشن کے متعلق 8ماہ سے کوئی سماعت بھی نہیں ہوسکی ہے، درخواست گذار سماجی رہنما عبدالغنی کھوسو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرروڑوں روپیوں کی کرپشن کی گئی ہے جس کے شواہد نیب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں کو دئیے ہیں مگر کرپشن کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے چند ماہ قبل مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا تھا مگر اس کے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی جس سے لگتا ہے کہ کرپشن کے متعلق کیس کو سرد خانے کے حوالے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی میگا کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں گئی تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی اور ملوث افسران اور ٹھکیداروں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔

۔ 04-17/--132

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں