جیکب آباد،جے یوآئی کا جیکب آبادمیں پانی کی قلت ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا سخت نعر ے با زی

جمعرات 20 اپریل 2017 18:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) جے یوآئی کا جیکب آبادمیں پانی کی قلت ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے جیکب آبادمیں ایک ہفتے سے پانی کی قلت ،بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولاناعبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری ،عابد ابڑو ،عبدالغفار جکھرانی ،بقامحمد چھجن کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر کے راستوں پر مارچ کیاگیا کارکنان نے پانی نہیں کیوں بھلا کربلاکربلا ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ بند کرو کے نعرے لگائے اورڈی سی چوک پر تپتی دھوپ میں دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے شہریوں کو پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی بھی میگا اسکیم تیارکی گئی جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا گزشتہ ایک ہفتے سے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں اورشہر میں کربلا مچی ہوئی ہے ہرسال اپریل اورجون میں کھیر تھر کینال میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے برمے کے ذریعے شہریوں کو پانی فراہم کیاجاتاہے پراس سال انتظامیہ ناکام گئی ہے جبکہ جیکب آباد جیسے ایشیاء کے گرم ترین شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے کاروبار شدید متاثرہواہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ ایشیاء گرم ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے جیکب آبادکو بجلی ،پانی اورگیس کی فراہمی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے شہریوں کو عذاب کی زندگی سے نجات دلائی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں