پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کی خوشی میں نواز لیگ کا جیکب آباد میں جشن‘ دھول کی تاپ پر رقص، ریلی‘مٹھائی تقسیمکی گئی

جمعرات 20 اپریل 2017 22:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کی خوشی میں نواز لیگ کا جیکب آباد میں جشن، دھول کی تاپ پر رقص، ریلی، شہریوں میں مٹھائی تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کے بعد جشن منایا گیا ،کارکنان نے ریلی نکال کر شہر میں مارچ کیا اور دھول کی تاپ کر رقص کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے جہاں مسلم لیگ کے رہنماؤں یاسر ابڑو، آصف علی ابڑو، شہریار ابڑو ، گل شیر ویسر ، سراج سومرو، الیاس شیخ، منور علی ابڑو نے شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الزام لگانے والوں کے منہ بند ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں