جیکب آباد:رینجرزکو اختیار ات د و ،قومی امن کمیٹی کی ریلی

جمعہ 21 اپریل 2017 21:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء)رینجرزکو اختیار ات د و ،قومی امن کمیٹی کی ریلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کی جانب سے رینجرز کی حمایت میں ایک زبر دست ریلی حضور بخش بھیو ،منور مغل ،راشد بلیدی اوردیگر کی قیادت میںنکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء رینجرزکو اختیار ات دو کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رینجرزکی بدولت کراچی میں امن قائم ہواہے اور دہشت گرد کاروائیوںمیں کمی آئی ہے اس لیے رینجرزکو اختیارات دیے جائیں تاکہ جرم اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوسکے دہشت گردی ختم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا سندھ حکومت کا چاہیے کہ رینجرزکواختیارات دے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں