جیکب آباد کے تین تحصیلوں میںگھر شماری ، مردم شماری شروع

بلاک قائم عملے کی حفاظت کیلئے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے 905اہلکار مقرر

منگل 25 اپریل 2017 23:34

جیکب آباد-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) جیکب آباد کے تین تحصیلوں میںگھر شماری ، مردم شماری شروع ،بلاک قائم عملے کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے 905اہلکار مقرر ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں چھٹی مردم شماری 2017کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں پہلے تین دن گھر شماری ہوگی جس کے بعد مردم شماری شروع ہوگی ،اس عمل کے لیے ضلع میں 905بلاک قائم کئے گئے ہیں ،تعلقہ جیکب آباد میں 290،ٹھل میں 465اور گڑھی خیرو تعلقہ میں 105بلاک قائم کئے گئے ہیں ،ضلع میں گنتی کے لیے 499افراد پر مشتمل عملہ مقررکیاگیاہے جس میں تعلقہ جیکب آبادکے لیے 159تعلقہ ٹھل کے لیے 256اورتعلقہ گڑھی خیرو کے لیے 84افراد کا عملہ مشتمل ہے ،گنتی والے عمل کی رہنمائی اور نگرانی کے لیے سرکل سپروائزر اورچارج سپریٹینڈنٹ بھی مقر رکئے گئے ہیں ،106سرکل سپروائزرز میں 41تعلقہ جیکب آباد ،48تعلقہ ٹھل اور17تعلقہ گڑھی خیرو میں کام کی نگرانی کریں گے اسی وقت 20چارج سپریٹینڈنٹ بھی گھر گنتی کے اس مرحلے کی نگرانی کریں گے جس میں تعلقہ جیکب آباد اورٹھل میں 8,8اورتعلقہ گڑھی خیرو میں 4چار ج سپریٹینڈنٹ کام کریں گیاسٹنٹ کمشنر بیرسٹربلال سلیم نے بتایاکہ ہرٹیم کے ساتھ دیہات2 اور شہرمیں1فوجی جوان ہوگا جوناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہوگاجبکہ ٹیم میں پولیس کابھی ایک اہلکار حفاظت کے لیے ساتھ ہوگا ای سی ون نے مزید کہاکہ پورے ضلع کے لیے پاک فوج کے افسران سمیت ایک ہزا ر اہلکار جیکب آباد پہنچ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں