جیکب آباد: جمس میں تجاویز کی پیٹی میں عوام کی جانب سے تجاویز کے بجائے پیسے ڈالنے شروع کردیے گئے

بدھ 26 اپریل 2017 18:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) جمس اسپتال میں تجاویز کی پیٹی میں لوگوں نے تجاویز کے بدلے کیا ڈالنا شروع کردیا سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر پر عوام کے دلچسپ تبصرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس) میں انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں تجاویز کے لیے ایک پیٹی لگائی گئی جس میں عوام نے تجاویز کے بجائے پیسے ڈالناشروع کردئیے اور کسی نے تجاویز پیش نہیں کیں، جمس میں تجاویز کی پیٹی میں عوام کی جانب سے تجاویز کے بجائے پیسے ڈالنے والی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تو عوام کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے، سوشل میڈیا پر عوام نے تصویر پر لکھا کہ حکومت تعلیم کی بہتری کے دعوے کررہی ہے لیکن اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے عوام تجاویز کی پیٹی کو چندے کی پیٹی سمجھ رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں نے لکھا کہ عوام جمس کو تباہی سے بچانے کے لیے تجاویز کے بجائے چندہ دے رہے ہیں کیوں کہ جمس کو تجاویز سے زیادہ پیسوں کی ضرورت ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں