جیکب آبادمیں گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری بے حال ‘تحریک انصاف نے ٹھنڈے مشروب کاکیمپ لگالیا

بدھ 26 اپریل 2017 21:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری بے حال ہوگئے، تحریک انصاف نے ٹھنڈے مشروب کی کیمپ لگائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری بے حال ہوگئے ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، تحریک انصاف سکھر ریجن کے جوائنٹ سیکریٹری راز خان پٹھان کی جانب سے ڈی سی چوک پر ٹھنڈے مشروب ٹھنڈے پانی اور شربت کی کیمپ لگائی گئی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راز خان پٹھان نے کہا کہ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے شدید گرمی میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے کوئی کیمپ نہیں لگائی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے کیمپ لگائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں