جیکب آباد: ایک سال سے گیس کی عدم فراہمی پر سوئی سدرن گیس کے خلاف اے ڈی سی کالونی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 27 اپریل 2017 23:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل مینیجر کے خلاف شہریوں کااحتجاج سخت نعریبازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی کالونی کے مکینوں نے ایک سال سے گیس کی عدم فراہمی پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل مینیجر عبدالغفار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ عبدالحفیظ کی قیادت میں نکالا گیا جس میں علی محمدعوامی پارٹی کے چیئر مین دلمراد لاشاری ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے صاحب چانڈیواور کھر ل اتحاد کے زاہد کھرل نے بھی شرکت کی مظاہرین نے زونل مینیجر کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر مظاہریں نے کہا کہ زونل منینجر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ایک سال سے اے ڈی سی کالونی کے اکثر گھروں کی گیس بند ہے کوئی پرسان حا ل نہیں ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نوٹیس لیکر جیکب آباد کے زونل مینیجر کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر گیس آفیس کے سامنے دہرنا دیا جائے گا انہوں نے مطالبا کیا کہ علاقے کی گیس جلد بحال کی جائے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں