سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک کی طرح جیکب آباد میں بھی واپڈا کی اوور بلنگ , لوڈشیڈنگ اور حکومت کی عوام کے مسائل پر عدم توجہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شدید گرمی میں عوام کا اس احتجاجی ریلی میں شرکت اس بات کی دلیل ہے عوام سینیٹر سراج الحق پر اعتماد کا کر رہے ہیں، ضلعی رہنما

جمعہ 28 اپریل 2017 20:02

سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک کی طرح جیکب آباد میں بھی واپڈا کی اوور بلنگ , لوڈشیڈنگ اور حکومت کی عوام کے مسائل پر عدم توجہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) جماعت اسلامی جیکب آباد کی جانب سے سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک کی طرح واپڈا کی اوور بلنگ , لوڈشیڈنگ اور حکومت کی عوام کے مسائل پر عدم توجہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شدید گرمی کے باوجود شرکت کی جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد مولانا عبد الحفیظ بجارانی،انجینئر اعجاز اور دیدار علی لاشاری نے خطاب کیا انہوں نے کہ اس شدید گرمی میں عوام کا اس احتجاجی ریلی میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ عوام سینیٹر سراج الحق پر اعتماد کا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ واپڈا اپنا قبلہ درس کرے اور عوام کو ااعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ چھ ،چھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی عذاب میں مبتلا نہ کرے بصورت دیگر ہم ان کا شدید گھیرائو کرنے پر مجبور ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کے ووٹ کے دعویدار ہے، کیا عوام نے ان کو ظلم و زیادتی کے لئے ووٹ دیئے ہیں یہ اس مظاہرے میں موجود لوگ آج سے ان پر اپنی بے اعتمادی کا اظہار کر رہے ہیں۔مظاہرے میں غوث بخش لاشاری محمد حنیف کھوسہ علاوہ عبدالصمد کٹبار صادق ملغانی اور محمد عمر سھاگ اپنے ساتھیوں سمیت شریک تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں