جیکب آ باد،بے حسی کی انتہا کئی ماہ سے روڈ پر لاوارث حالت میں پڑے بوڑھے شخص نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

جمعرات 4 مئی 2017 16:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء)جیکب آ بادمیں بے حسی کی انتہا کئی ماہ سے روڈ پر لاوارث حالت میں پڑے بوڑھے شخص نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود گرلزکالج کے عقب میں ہائی وے آفس چوک پر کئی ماہ سے لاوارث حالت میں پڑے بوڑھے شخص نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی پولیس کے مطابق بوڑھے شخص کا نام لائق گھنیو ہے جسے بھتیجوں نے گھر سے نکال دیاتھا جس کے باعث وہ کئی ماہ سے لاوارث حالت میں روڈ پر پڑاتھا اب فوت ہونے کے بعد بھتیجے لاش وصول کرنے کے لیے بھی تیارنہیں اس لیے لاش تدفین کے لیے ایدھی کے حوالے کی جائے گی واضح رہے کہ لاوارث حالت میں چوک پر پڑے بوڑھے شخص کے متعلق میڈیا میں خبر یں بھی شائع ہوئی تھیں جس کا منتخب نمائندوںسمیت ضلع انتظامیہ سیاسی ،سماجی تنظیموں نے کوئی نوٹس نہیںلیا اس بے حسی کی انتہا نے ایک بوڑھے کی جان لے لی اگر بوڑھے شخص کو اولڈ ہائوس منتقل کیاجاتا تو شاید روڈ پر اس طرح زندگی تڑپ تڑپ کر نہ مرتی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں