جیکب آباد،وکرم حملہ کیس ایس ایس پی نے فریقین کو طلب کرکے خود انکوائری کی، بیان قلم بند

جمعہ 5 مئی 2017 17:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) وکرم حملہ کیس ایس ایس پی نے فریقین کو طلب کرکے خود انکوائری کی بیان قلم بند تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل شاہ بھٹائی بازار میں ہندونوجوان وکرم کنگرانی پر ہونے والے مسلح حملے کے متعلق ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے گزشتہ روز فریقین کو اپنے دفتر طلب کرکے واقع کی انکوائری کی اورفریقین کے بیان قلم بند کیے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے بتایاکہ شہر کے معاملات کو میں خود دیکھ رہاہوں میرٹ پر تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں