جیکب آباد،ایم پی اے میر زیب خان پنہور کے گائوں سے 15روزسے نوجوان لاپتہ ورثاء پریشان

ہفتہ 6 مئی 2017 16:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء)ایم پی اے کے گائوں سے 15روزسے نوجوان لاپتہ ورثاء پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دسے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن میرزیب خان پہنور کے آبائی گائوں آدم خان پہنورسے بجار پہنورکا نوجوان بیٹا عبدالرحمن پہنور 15روزسے لاپتہ ہے جو کافی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا جس کی اطلاع حدود کے تھانے پر بھی د ی گئی ہے اس کے باوجود کچھ معلوم نہیں ہوسکاہے جس کے باعث ورثاء سخت پریشان ہیں اورانہوںنے نوجوان کے اغواء کا شبہ ظاہر کیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں