افغان فورسزکاچمن بارڈرپرحملہ ‘12افرادکو شہیدکرنے والے افسوس ناک واقعے میں بھارتی شہ کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا

جماعت اسلامی سندھ سیکرٹری اطلاعات مجاہد چناکا بیان

ہفتہ 6 مئی 2017 19:14

افغان فورسزکاچمن بارڈرپرحملہ ‘12افرادکو شہیدکرنے والے افسوس ناک واقعے میں بھارتی شہ کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ افغان فورسزکاچمن بارڈرپرحملہ کرکے بارہ افرادکو شہیدکرنے والے افسوس ناک واقعے میں بھارتی شہ کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا،مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطے میں امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

دونوں برادراسلامی ملکوں کو سامراجی سازشوں سے چوکنا رہنا پڑے گا۔ملک تمام مسائل کی جڑکرپشن اورکرپٹ قیادت ہے ،جس نے قومی اداروں کو تباہ اورملک کو بیرونی عالمی اداروں کے پاس گروی کررکھا ہے،اس لیے عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ قیادت کاحتساب اوراپنی نوجوان نسل کے بھتر ومحفوظ مستقبل کے لیے اہل ودیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تعلیمی ماہر،حمیدیہ ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹراکرام الدین شیخ کی اہلیہ اورجماعت اسلامی کے کارکن مستقیم شیخ کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔جماعت اسلامی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کے ٹولے سے ہوشیار رہنا چاہئے جوکہ باری باری آکر عوام کو سبزباغ دکھاکر لوٹ مارکرتے ہیں۔جماعت اسلامی حکومت اوراپوزیشن میں بیٹھے ہوئے تمام چوروں کا کڑا اوربلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔باریاں لگانے ،قومی دولت کی لوٹ مار،مک مکا اورکچھ لو وکچھ دو کی سیاست کا باب بند،اورعدل وانصاف کھرے وکھوٹے اورسیاست امانت دیانت اورخدمت کے نام پر ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں