چمن بارڈرپرحملہ کرکے بارہ افرادکو شہیدکرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ، مجاہد چنا

پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطے میں امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ

ہفتہ 6 مئی 2017 20:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ افغان فورسزکاچمن بارڈرپرحملہ کرکے بارہ افرادکو شہیدکرنے والے افسوس ناک واقعے میں بھارتی شہ کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا،مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطے میں امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

دونوں برادراسلامی ملکوں کو سامراجی سازشوں سے چوکنا رہنا پڑے گا۔ملک تمام مسائل کی جڑکرپشن اورکرپٹ قیادت ہے ،جس نے قومی اداروں کو تباہ اورملک کو بیرونی عالمی اداروں کے پاس گروی کررکھا ہے،اس لیے عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ قیادت کاحتساب اوراپنی نوجوان نسل کے بھتر ومحفوظ مستقبل کے لیے اہل ودیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تعلیمی ماہر،حمیدیہ ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹراکرام الدین شیخ کی اہلیہ اورجماعت اسلامی کے کارکن مستقیم شیخ کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔جماعت اسلامی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کے ٹولے سے ہوشیار رہنا چاہئے جوکہ باری باری آکر عوام کو سبزباغ دکھاکر لوٹ مارکرتے ہیں۔جماعت اسلامی حکومت اوراپوزیشن میں بیٹھے ہوئے تمام چوروں کا کڑا اوربلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔باریاں لگانے ،قومی دولت کی لوٹ مار،مک مکا اورکچھ لو وکچھ دو کی سیاست کا باب بند،اورعدل وانصاف کھرے وکھوٹے اورسیاست امانت دیانت اورخدمت کے نام پر ہونا چاہئے۔#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں