جیکب آباد :اقوام اور تہذیبوں کی ترقی و بلندی خواتین کو حقوق ، تقدس اور تحفظ فراہم کرنے سے ملتی ہے،شاہدہ اعجازمیمن

پاکستان میں سماجی ، معاشرتی ، معاشی ، تعلیمی، سیاسی اور خدمت کے تمام شعبوں میں جماعت اسلامی خواتین ونگ عوام میں رہ کر کام کررہی ہے،ناظمہ جماعت اسلامی کا اجتماعات سے خطاب

پیر 8 مئی 2017 21:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) تاریخ گواہ ہے کہ اقوام اور تہذیبوں نے اس وقت ترقی و بلندی کی اعلیٰ حدوں کو چھواہے جب ان کی جانب سے خواتین کو حقوق ، تقدس ، عزت واحترام اور تحفظ فراہم کیا گیااس چیز کو محسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی خواتین ونگ کا قیام وجود میں آیا تاکہ ملک پاکستان "جو مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست کے بعد دنیا میں دوسری اسلامی نظریاتی مملکت ہی" ترقی و کامرانی کی بلندیوں پر پہنچے۔

جماعت اسلامی خواتین ونگ ملک میں موجود تمام سیاسی ، مذہبی ،دینی، سماجی، غیرسیاسی اور دیگر خواتین تنظیموں سے زیادہ مضبوط اور منظم تنظیم ہے۔ پاکستان میں سماجی ، معاشرتی ، معاشی ، تعلیمی، سیاسی اور خدمت کے تمام شعبوں میں جماعت اسلامی خواتین ونگ عوام میں رہ کر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ناظمہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد شاہدہ اعجازمیمن نے تعلقہ گڑہی خیرو کے گائوں عثمان ڈھانی اور گلاب ماڑی میں مرکز و صوبہ سندھ جماعت اسلامی کی جاری مہم " رابطہ عوام مہم" کے سلسلے میں منعقد ہ اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خواتین ملک کی شہری اور دیہی خواتین میں یہ شعور بیدار کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ ملک میں جاری کرپشن ، بدامنی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ، گیس کا نہ ہونا ، نوجوان نسل میں بے حیائی اور بے راہ روی کو ہم خواتین اپنی امانت " ووٹ" کے صحیح استعمال کے ذریعے سے روک کر بند باندھ سکتی ہیں،اب ہم ان ظالم کرپٹ حکمرانوںکو آئندہ اپنی امانت میں خیانت کا موقعہ نہیں دیں گے کیونکہ ہم ملک کی تقریبا نصف آبادی کے قریب ہیں ۔

یہ ظالم سیکیولر حکمران ملک میں 2% سے کم بے پردہ ، نام نہاد آزادی کی علمبردار خواتین کے ذریعے ہماروں سروں سے دوپٹے اور حجاب اتارنے کی کوشش کررہیں ہیں تاکہ ملک میں بے حیائی فروغ پاسکے۔ دوسری جانب ہمارے بھائیوں ، بیٹوں اور نوجوانوں کوروزگارتو نہیں دیتے مگر خواتین کی مدد کی آڑ میں انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شہروں میں بینکوں کے باہر روڈوں پرباپردہ عزت دار خواتین کو ذلیل و رسواکررہیں ہیں۔

انشاء اللہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکرغریب نادار ضروتمندخواتین کو ان کے گھروں تک امداد پہنچائے گی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے انشاء اللہ خلفائے راشدین کی اسلامی فلاحی ریاست کی یاد کو تازہ کرکے دکھائی گی۔ اجتماعات سے جامعتہ المحسنات لاڑکانہ سے فارغ عالمہ رقیہ سومرو نے استقبال رمضان پر خطاب کیا اور شازیہ ہدایت اللہ رند نے اختتامی دعا کے فرائض انجام دیتی رہی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں