جیکب آباد:نئے تعلیمی سال کے آغاز میں فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جا رہا ہے، حماداللہ انصاری

نئے تعلیمی سال کے آغاز میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ تعلیمی دشمنی ہے،جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 8 مئی 2017 21:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حماداللہ انصاری نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس اضافہ کو فی الفور روکا جائے اور اس حوالے سے موثر کاروائی بھی کی جائے ۔نئے تعلیمی سال کے آغاز میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ تعلیمی دشمنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم دینے کے بجائے دولت کمانے والی فیکٹریاں بن چکے ہیں۔مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ان پر فیسوںکی زیادتی اور کتابوں کی قیمتوں کے اضافے نے حالات مزید خراب کردیئے ہیں ۔حکومتی سطح پر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔تعلیم عام کرنے کے دعوے اور فیسوں میں بے تحاشا اضافہ حکمرانوں کے کارناموںکے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں قائم گھوسٹ تعلیمی اداروں کا خاتمہ کیا جائے۔ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیم کے فروغ کو یقینی بنیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں