جیکب آباد: روحانی بزرگ نجیب سلطان کی سالگرہ منائی گئی

پیر 8 مئی 2017 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء)جیکب آباد میں روحانی بزرگ نجیب سلطان کی سالگرہ منائی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں روحانی بزرگ سائیں نجیب سلطان کی 40ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر ڈی ایس ایس کے دفتر میں تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،تحریک انصاف کے ریجنل عہدیدار راز خان پٹھان ،علی محمد عوامی پارٹی کے دلمراد لاشاری پی ایف یو جے کے زاہد کھرل ،وکی وادھوانی سندھ ترقی پسند پارٹی کے صاحب چانڈیو اور دیگر نے کیک کاٹااس موقع پر سائیں نجیب سلطان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں