جیکب آباد، آپریشن رد الفساد کے تحت پولیس اور حساس ادارے کی کاروائی، 3 دہشتگرد دھماکہ خیز بارودی مواد سمیت گرفتار

بدھ 10 مئی 2017 18:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) آپریشن رد الفساد کے تحت جیکب آباد پولیس اور حساس ادارے کی کاروائی، 3 دہشتگرد دھماکہ خیز بارودی مواد سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیروکے تھانہ دوداپور کی حدودمیں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوے اوستہ محمد بلوچستان سے جیکب آباد آنے والے لنک روڈ پر بمقام تاجا شاخ کے قریب تین دہشت گردوں کو 3کلو دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے گرفتار ملزمان میں ھنگو خان عرف نواب دین ولد میر محمد عرف شیر محمد سندرانی بگٹی، بالاچ ولد گل شیر بنگلانی اور کریم ڈنو ولد وارث ڈنو بنگلانی شامل ہیں پولیس کے مطابق گرفتاردہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیاہے اور جیکب آباد میں 12 فروری 2015 کو نورواہ پل کے نزدیک ریلوے پٹڑی پہ دھماکہ کیا تھا اور جیکب آباد میں کوئٹہ جانے والے ریلوے پٹڑی جو کے ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد کے نزدیک ہے پر 28 جون کو دھماکہ کیا تھا اور آج یہ دھماکہ خیزبارودی مواد بھی دہشتگردی کی کاروائی کرنے کے لیے جیکب آباد لے کر جا رہے تھے ملزموں کے خلاف تھانہ دوداپور پہ دھماکہ خیزبارودی مواد رکھنے اور دہشتگردی کے دفعات کے تحت کیس داخل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں