حملہ آوروں کے خلاف مقدمے سے دستبردار کرانے کے لئے مجھ پر بلاجواز کیس داخل کئے جا رہے ہیں ہندو نوجوان وکرم کا احتجاج

جمعہ 12 مئی 2017 20:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) حملہ آوروں کے خلاف مقدمے سے دستبردار کرانے کے لئے مجھ پر بلاجواز کیس داخل کئے جا رہے ہیں ہندو نوجوان وکرم کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ہندو نوجوان وکرم کنگرانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر گھر پر آٹھ مسلح افراد نے حملہ کرکے مجھے سخت تشدد کا نشانہ بنایااور مارپیٹ کرتے تھانہ لے گئے جہاں پولیس کے سامنے بھی مجھ پر تشدد کرتے رہے پر پولیس نے کچھ نہیں کیا میر ا مقدمہ بھی میر ی مرضی سے داخل نہیں کیا گیا صرافہ کے صدر سمیع سرہیونے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا پر پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا پر حمنلہ آوروں کے کہنے پر مجھے گرفتار کرکے ہراساں کیا جو زیادتی ہے جیکب آباد میں قانون نام کی کوئی چیز نہیںغنڈ ہ گردی کرنے والے آزاد ہیں اور شریف شہری عزت بچانے کے لئے پریشان ہیں پولیس بھی انکی غلام ہے مجھے کیس سے دستبردار کرانے کے لئے دھمکایا اور حراساں کیا جا رہا ہے بلاجواز گرفتار کرکے تنگ کیا جا رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں جیکب آباد میں غندہ گردی سے نہ صرف ہندو برادری بلکہ شریف شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیںہمیں ایک سازش کے تحت نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے مجھ پر تھانہ سول لائین اور ائیرپورٹ پربلاجواز مقدمات درج کئے گئے ہیں جو ختم کئے جائیںپولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے وکرم نے سیشن جج جیکب آباد سے ازخود نوٹیس لینے کا مطالبا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر مجھے کچھ ہو ا تو اسکا ذمہ دار سمیع سرہیو اور اسکے ساتھی ہیںانسانی حقوق کی تنظیمیں میر ی مدد کریں

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں