جیکب آباد:ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آبادکے انتخابات 21مئی کو ہونگے

غریب نوازپینل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

منگل 16 مئی 2017 19:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء)ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آبادکے انتخابات 21مئی کو ہونگے غریب نوازپینل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آبادکے سالانہ انتخابات 21مئی 2017چیئر الیکشن کمیٹی زاہد حسین رند،رکن عبدالسمیع سومرواورنین بھٹی کی نگرانی میں ہوں گے 27ممبران حق رائے دہی استعمال کریں گے گزشتہ روزغریب نواز پینل کے نامزدصدارتی امیدوار سنتوش کمار،جنرل سیکریٹری وسیم بالم اورخزانچی کے عہدے کے لیے سید وسیم عباس نے کاغذات نامزدگی جلوس کی صورت میں عبدالرحمن آفریدی، آصف علی بھٹی رجب علی بروہی ،سجاد بھٹی ،دلمراد لاشاری ،فتح محمد ابڑو ،وکی وادھوانی کے ہمراہ ڈی پی سی پہنچ کر الیکشن کمیٹی کے عبدالسمیع سومر و کے پاس جمع کرائے اس موقع غریب نواز پینل کے امیدواروں کا کہناتھاکہ ادارے کی ترقی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں ممبران کے اکثریت کی حمایت حاصل ہے انشاء اللہ فتح ہوگی اشرف جان بروہی ،نیازسومرو،عبدالغنی کھوسو، ذوالفقاراچکزئی سمیت کئی دوست میرے ساتھ ہیں ہم فرد واحد نہیں بلکہ ادارے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں