رمضان المبارک انقلاب اخلاق ، نزول قرآن ، شاندار اسلامی یادوں و کارناموں ، مسلسل جدوجہد ، تقویٰ ، رحمت، بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے ، پروفیسر نظام الدین میمننے

یہ ماہ المبارک بھلائی کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے میں دل کھول اللہ کی راہ میں خرچ کریں،نائب جماعت اسلامی سندھ

ہفتہ 20 مئی 2017 19:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب پروفیسرنظام الدین میمننے کہا ہے کہ امیررمضان المبارک انقلاب اخلاق ، نزول قرآن ، شاندار اسلامی یادوں و کارناموں ، مسلسل جدوجہد ، تقویٰ ، رحمت، بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے یہ رب تعالیٰ کی جانب سے انسانیت خصوصا ایمان والوں کے لئے اللہ تبارک تعالیٰ کی جانب سے مہمان ہے ۔

جس طرح ہم اپنی عام زندگی میں مہمان کا استقبال و احترام ان کی اس حیثیت مطابق کرتے ہیں جن کی توسط سے وہ ہمارے پاس آتے ہیں ، بلکل اسی طرح اس ماہ رمضان المبارک کا بھی ہمیں استقبال کرنا چاہیے کہ یہ رب العالمین، خالق و مالک کی طرف سے ہمارے پاس مہمان ہے۔ رمضان المبارک کے روزے قیامت کے دن ہمارے لئے باعث شفا و نجات ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک نیکیوں کی بہار کا مہینہ ہے جس میں نوافل فرض کے برابر اور ہر فرض کے اجر وثواب ک میں ستر گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

ہم جانتے ہیں ہر نیکی کا ایک متعین اجر ثواب ہے مگراللہ تبارک تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ دار کے روزے کا اجر و ثواب میں خود دوں گا ۔ یہ ماہ المبارک بھلائی کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے میں دل کھول اللہ کی راہ میں خرچ کریں، نیکی ا ور اچھائی کی طرف لپکیں، خلوص نیت سے غریبوں اور مسکینوں ک پر خرچ کریں اور جس سے ہمارے ملک سے بھوک ، افلاس اور برائی ختم ہو کر خوشحالی اور بھوک سے نجات میسر ہوسکے اور ہمارے معاشرے میں حقیقی اسلامی روایات کو صحیح معنیٰ میں فروغ نصیب ہو۔

یہ ماہ قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن کے ذریعے اور قرآن پر عمل پیراہوکر ہی ہم اپنے اس ملک میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جیسے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جیکب آبادمیں تقریب استقبال رمضان سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں مقا ٰ ئم مقام امیر شہر محمد حنیف کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن ہمیں اور آپ کو بار بار تلقین کرتا ہے کہ رمضان کے روزے ہمارے اوپر افرض کئے گئے ہیں تاکہ اس سے ہم میں تقویٰ اور پرہیزگاری جیسی صفات پیدا ہوں ۔

۔ اللہ رحمٰن نے رمضان کے روزے کے ذریعے سے ہماری لئے تربیت اور پرہیزگاری کا بندوبست کرکے ہمارے او پر احسان کیا ہے جس سے نہ صرف ہمارے اندرجسمانی بلکہ روحانی قوت بھی میسر ہوتی ہے بلکہ اس سے بندے میں اعتدال اور متوازن قائم رہتا ہے اور معاشرے میں اعتدال پسندی کو فروغ ملتا ہے ان مزیدکا کہنا تھا کہ آج سے ہم اپنے روزمرہ کے کاموں کو ترتیب دینا شروع کردیں تاکہ آنے والے ماہ رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہوسکیں ۔

تقریب کی کمپیرنگ کے فرائض ہدایت اللہ رند نے انجام دیئے۔ تقریب میں غو ث بخش لاشاری ،اللہ ڈنو پیرزادہ کے علاوہ ارکان شوریٰ اور شہر بھر سے لوگوں ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں پروفیسرنظام الدین میمن نے دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد میں ناظم مالیات کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں