نجی چینل کے اینکر کودھمکیوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

حکومت صحافیو ںکو تحفظ فراہم کرے ۔دھمکیاں دینے والوں کو گرفتارکرکے سخت سزادی جائے ۔مظاہرے سے صحافی راہنمائوں کا خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 21:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء)نجی چینل کے اینکر کودھمکیوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے با زی ڈی سی چوک پردھرنا تفصیلات کے مطابق سندھی نجی چینل کے اینکر آفتاب مغیری کو دھمکیاں دینے کے خلاف ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ نکالاگیا جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے بھی شرکت کی احتجاجی مظاہرہ آفتاب بخاری عبدالرحمن آفریدی،پرویزابڑو، حضور بخش مغیر ی ،مکیش روپیتا ،آصف بھٹی،وسیم عباس،مصطفی علی خان ،ذوالفقار اچکزئی ،سجاد بھٹی ،رجب بروہی ،بابومگسی ،سنتوش کمار ،وکی وادھوانی ،زاہد کھرل ،دلمراد لاشاری ،سرورسنجرانی،بخشن لوہرودیگر نے شرکت کی مظاہرین صحافیوں کو تحفظ دوکے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوری حکومت میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں صحافیوں کو ڈرایا اوردھمکایاجارہاہے جوقابل مذمت ہے حکومت صحافیو ںکو تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والوں کو گرفتارکرکے سخت سزادی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں