جیکب آباد:محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال

جمعہ 26 مئی 2017 23:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آباد ی جیکب آبادکے میل موبلائیزرز نے مستقل نہ کرنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ رجب علی گولو، سجاد سومرواوردیگر کی قیادت میں نکالا جس میں ملازمین نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے کہاکہ میل موبلائیزر زگزشتہ 19سالوں سے کانٹریکٹ پرکام کررہے ہیں جنہیں ابھی تک مستقل نہیں کیاگیا سندھ اسمبلی میں 2013کو بل پاس کیا اور2015میں سندھ ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا پر اس کے باوجود عدالت کے حکم پر بھی عمل نہیں کیاجارہامیل موبلائیزرز اس مہنگائی کے دورمیں 7ہزار تنخواہ پر کام کررہے ہیں جو ناانصافی ہے مطالبات پورے کیے جائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں