جیکب آباد،انسانیت سوزواقعہ پیسے کے لین دین پر بلوچستان کے رہائشی کو ذبح کردیاگیا

ہفتہ 27 مئی 2017 17:11

جیکب آباد،انسانیت سوزواقعہ پیسے کے لین دین پر بلوچستان کے رہائشی کو ذبح کردیاگیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) جیکب آبادمیںانسانیت سوزواقعہ پیسے کے لین دین پر بلوچستان کے رہائشی کو ذبح کردیاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدودمیں واقع گل رائس مل کے قریب بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی 55سالہ علی حسن ولد ورند عمرانی کی گلہ کٹی بوری بند لاش ملی ہے اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ بلوچستان کے رہائشی عمرانی برادری میں پیسوں کی لین دین پر تنازعہ جاری تھا اس سے قبل بھی تین افراد قتل کیے جاچکے ہیں علی حسن کو اس کے ہی عزیز بہانے سے جیکب آباد لائے اورپھر قتل کرکے فرار ہوگئے تدفین کے لیے ورثاء لاش بلوچستان لے گئے ہیں ورثاء کے آنے پر واقع کا مقدمہ درج کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں