جیکب آباد ،شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایک شخص جاں بحق

بدھ 31 مئی 2017 18:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) جیکب آباد میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایک شخص بازار میں فوت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کابحران شدت اختیار کر گیا ہے شدید گرمی اور بجلی کے بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے گرشتہ روز جیکب آباد کے بھرے بازار میں صادق حلوائی چوک پر قصبہ عطر بھنگر کا رہائشی45سالہ اللہ رکھیو بھنگر گرمی لگنے سے فوت ہو گیا بجلی کی آنکھ مچولی سے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کے بے ہپوش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں