گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکی کاروائی متعدد پر جرمانہ عائد

بدھ 31 مئی 2017 18:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکی کاروائی متعدد دوکاندارواں پر جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرانفروشی کی عوامی شکایات پراسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے ٹاور روڈ، سبزی مارکیٹ اور دیگر بازاروں کا اچانک دورہ کیا جس پر دوکانداروں میں کھلبلی ممچ گئی اسٹنٹ کمشنر جیکب آباد بلال سلیم نے کریا نہ،سبزی ،فروٹ کی دوکانو ں پرچھاپہ مارکر زائد نرخ وصول کرنے پر جرمانہ عائد کیا اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ تین روز میں گرانفروشی کر پر دوکانداروں سے 24ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں