جیکب آباد ،شدید گرمی و لوڈ شیڈنگ ایک شخص بازار میں جان کی بازی ہار گیا

بدھ 31 مئی 2017 21:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) جیکب آباد میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایک شخص بازار میں جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کابحران شدت اختیار کر گیا ہے شدید گرمی اور بجلی کے بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے گرشتہ روز جیکب آباد کے بھرے بازار میں صادق حلوائی چوک پر قصبہ عطر بھنگر کا رہائشی45سالہ اللہ رکھیو بھنگر شدید گرمی کے باعث جاں بحق ہو گیا بجلی کی آنکھ مچولی سے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کے بے ہو ش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں