اسٹنٹ کمشنر جیکب آباد کا گرانفروشوں کیخلاف ایکشن ،متعدد کو جرمانہ

بدھ 31 مئی 2017 21:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) گرانفروشی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف اسٹنٹ کمشنرکی کاروائی متعدد دوکاندارواں پر جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرانفروشی کی عوامی شکایات پراسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے ٹاور روڈ، سبزی مارکیٹ اور دیگر بازاروں کا اچانک دورہ کیا جس پر دوکانداروں میں کھلبلی ممچ گئی اسٹنٹ کمشنر جیکب آباد بلال سلیم نے کریا نہ،سبزی ،فروٹ کی دوکانو ں پرچھاپہ مارکر زائد نرخ وصول کرنے پر جرمانہ عائد کیا اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم نے بتایا کہ تین روز میں گرانفروشی کر پر دوکانداروں سے 24ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں